ریاض: دانت صاف کرنے کے دوران برش خاتون کے پیٹ میں چلا گیا۔ بتایا جاتا ہے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون کے پیٹ میں دانت صاف کرتے وقت ٹوتھ برش چلا گیا جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے نکال لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 سالہ سعودی خاتون اپنے دانت صاف کررہی تھیں کہ اچانک ان کا ٹوتھ برش ان کے حلق میں پھنس گیا۔
خاتون کے مطابق جب انہوں نے اپنے حلق سے ٹوتھ برش کو نکالنے کی کوشش کی تو وہ پھسل کر ان کے پیٹ میں ہی چلا گیا جس کے بعد انہیں مکہ کے النور اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
النور اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے خاتون کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا جس کے بعد خاتون کا فوراً آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے پیٹ سے 20 منٹ کے اندر ٹوتھ برش نکال لیا گیا اور اب ان کی جان کو بھی کوئی خطرہ نہیں۔