تولہ سونے کے دام 2 لاکھ روپے سے کم ہوگئے

کراچی: سونے کے دام تیزی سے اوپر جانے کے بعد بالآخر نیچے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات سونے کی مقامی قیمتوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1880 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000 روپے اور 1715 روپے کی مزید کمی واقع ہوئی۔
اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 98 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 169753 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کی کمی سے 2170 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 51.44 روپے کی کمی سے 1860.42 روپے کی سطح پر آگئی۔

Gold rate reducePakistan