حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا۔ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم قرار دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور انہیں  زخمی کرنے میں ملوث ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ تاپ، اب  وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی تھی۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔

Govt denotifies TLPMinistry of Interior terms TLP Proscribed