پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن معطل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ٹک ٹاک پر پابندی کے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت عالیہ نے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن معطل کرنے کا حکم دیا۔


عدالت عالیہ سندھ کا اپنے حکم نامے میں کہنا تھا کہ درخواست پر فیصلے تک ٹک ٹاک ایپلی کیشن معطل رہے گی۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اسد اشفاق کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک چلانے والوں کو فحش کانٹیکٹ نہ چلانے کو کہا گیا، لیکن بہتری نہیں ہوئی، پی ٹی اے سے بھی شکایت کی لیکن جواب نہیں ملا، ٹک ٹاک وڈیوز سے فحاشی پھیل رہی ہے، ایسی وڈیو چلائی جاتی ہیں جو ملکی ثقافت اور مذہبی اصولوں کے خلاف ہیں، ٹک ٹاک پر حال ہی میں ہم جنس پرستی کو فخریہ پیش کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے درخواست کامران مجیب نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے بھی کئی بار رجوع کیا، لیکن شکایت نہیں سنی گئی۔

پاکستانٹک ٹاک معطلسندھ ہائی کورٹ