لاہور: ملک کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک کے باعث جان سے ہاتھ دھونے کے واقعات کو جھوٹ قرار دے دیا۔ اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں چلنے والی خبریں کہ ٹک ٹاک سے کسی کی جان چلی گئی، یہ سب جھوٹ ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ ٹک ٹاک کے ایس او پیز ہیں، جن کے تحت آپ ویڈیو میں پستول نہیں دکھا سکتے۔ ہم اصل پستول کی جگہ ہاتھ کی انگلیوں سے پستول کی طرح اشارہ کرلیتے ہیں، تو یہ سب کہ جان کا چلے جانا، ٹرین کے نیچے آکے مرجانا جھوٹ اور بے بنیاد ہے، کیونکہ وہ شخص ایس او پیز کے مطابق ایسی ویڈیوز پوسٹ کر ہی نہیں سکتا۔
جنت کے اس بیان پر کچھ مداح متفق اور کچھ ناراض نظر آئے۔ مداحوں کی اکثریت نے ان کے بیان کو درست قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے اپنے واقعات شیئر کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز ٹھہرایا۔
دوسری جانب ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ میں اس کے حق میں نہیں کیونکہ بے روزگار لوگوں کا گھر اس سے چلتا ہے اور لوگ اس سے پیسے کماتے ہیں۔