گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ IK-804 لگانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

لاہور: جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو پولیس نے دھر لیا۔
ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
ڈیفنس پولیس نے مذکورہ گاڑی قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Fake Number PlateLahore PoliceNadeem Nani WalaTiktoker Arrest