وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے لیے ایپلی کیشن کے اجرا کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کے لیے ایپلی کیشن کے اجراء کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات میں ٹائیگر فورس کے لیے بنائی گئی ایپلی کیشن کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے کہا، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جاسکے گا۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا ایپلی کیشن کے ذریعے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے میں بھی آسانی ہوگی، کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشان دہی بھی ممکن ہوگی، ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بناکر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کیے جائیں گے۔

Imran KhanTiger force