کراچی: شہر قائد کے مضافات میں آج سے بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے محکمۂ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی و وسطی علاقوں کو متاثر کررہی ہے، جس کے سبب آج سے یہ سسٹم ملک کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل سندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ کراچی کے مضافات میں آج سے ہفتے کے دوران بارش متوقع ہے۔
کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔