یہ ہماری زندگی، اس کی عزت کریں: اداکارہ رمشا کی خوشحال سے شادی کی تصدیق

کراچی: اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوش حال خان سے شادی کی تصدیق کردی۔
گزشتہ کئی روز سے دونوں اداکاروں کی شادی کی افواہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھی جب کہ دو سے تین معروف شخصیات نے اس شادی کی تصدیق کی تھی۔
حال ہی میں رمشا اور خوش حال کے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد مداحوں میں بے چینی اور بڑھ گئی۔
اب اداکارہ رمشا خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر وائرل کرنے والوں پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔
اداکارہ نے لکھا ہماری تصاویر ہماری مرضی کے بغیر لیک کی گئیں اور انہیں شیئر کیا جارہا ہے، یہ اخلاقیات کے خلاف بات ہے، جو پیجز یہ تصویر شیئر کررہے ہیں وہ ایسا کرنا بند کریں کیونکہ یہ آپ کے لیے کوئی کانٹینٹ نہیں ہے۔
رمشا خان نے لکھا میں نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو اپنے تک محدود رکھا ہے اور میں اب بھی یہ ہی کروں گی۔
رمشا نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا چونکہ میں زندگی کے اس نئے سفر میں داخل ہورہی ہوں تو میں یہ امید کرتی ہوں کہ ہماری شیئر کردہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی جائیں اور دوبارہ کہیں پوسٹ نہ کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا یہ ہماری زندگی ہے، آپ کی ہیڈلائنز نہیں، اس کی عزت کریں اور ہمیں تنہا چھوڑ دیں۔
رمشا نے مزید کہا کہ باقی وقت آنے پر سب کو بتادیا جائے گا۔