یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی

اسلام آباد: کل یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔ وفاقی حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر تعطیل کا اعلان چند روز قبل کیا تھا۔
جن اسکولوں مِیں یوم تکبیرکی تقریب ہوگی، صرف وہ اسکول 2 گھنٹے کھلیں گے۔
دھیان رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا، پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔
اس دن پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جب کہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اس دن کو تمام پاکستانی یوم تکبیر کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

Pakistanpublic holidayYoum e Takbir