حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، ماہرہ خان

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
معروف انگریزی اخبار سے بات چیت میں اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے نیٹ فلیکس کی سیریز چھوڑنے سے متعلق افواہیں بھی غلط ہیں۔
اس ضمن میں بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین اور اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ کی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان ہے، تاہم شادی کے 8 سال بعد 2015 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

ActressMahira Khanmedia talkPregnancy News no truth