کراچی میں کل موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش اور کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے اور ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
حکام محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ ملک میں 25 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثرانداز ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت کراچی میں کل شام سے بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 25 اور 26 مارچ کو بارش کا امکان ہے جب کہ 28 اور 29 مارچ کو بھی بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کہیں کہیں تیز اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

Karachi Heavy Rain ExpectedTomorrow