کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ شہر کی راتیں بھی گرم رہ رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے جس کے باعث آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے اور مشرق سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں نہ صرف دن بلکہ راتیں بھی گرم رہ رہی ہیں، کل کراچی میں دن کا درجہ حرارت مارچ کے معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ رات کا درجہ حرارت مارچ کے معمول سے 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔

intensity of heatKarachi.