ہرارے: زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا کے 13 سالہ بھائی انتقال کر گئے۔
زمبابوے کرکٹ نے سکندر رضا کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ 13 سالہ محمد مہدی کا انتقال 29 دسمبر کو ہرارے میں ہوا۔
زمبابوے کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد مہدی پیدائشی طور پر ہیموفیلیا کا شکار تھے، حالیہ پیچیدگیوں کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کھلاڑی اور اسٹاف اس مشکل گھڑی میں سکندر رضا اور اُن کی فیملی کے ساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ سکندر رضا کا آبائی وطن پاکستان ہے۔ وہ زمبابوے کی جانب سے کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اُن کا شمار دُنیا کے بہترین آل رائونڈرز میں ہوتا ہے۔