ابوجا: نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قریباً 12 فٹ چوڑی دنیا کی سب سے بڑی وِگ بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
31 سالہ ہیلن ولیمز نے ہاتھ سے بنی سب سے لمبی وِگ کا اپنا ہی پچھلا ریکارڈ توڑ دیا جس کی پیمائش 1,152 فٹ اور 5 انچ تھی۔
ہیلن نے بالوں کے 800 سے زیادہ گچھوں کی مدد سے اپنا تازہ ترین شاہکار تخلیق کرنے میں ایک ماہ کا وقت صّرف کیا۔
ہیلن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایک پیشہ ور وِگ میکر کے طور پر میں وِگ کیٹیگری میں مزید کئی ریکارڈز توڑنے کی خواہاں ہوں۔
ہیلن نے کہا کہ مجھے مشکل کام کرنے میں مزا آتا ہے، یہ مجھے بہتر انسان بناتا ہے اور میں نئی چیزیں سیکھتی رہتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے اور پڑپوتے بڑے ہوں تو وہ دنیا کی سب سے بڑی وِگ کا مشاہدہ کریں، وِگ کو اب میں نے تاریخ کا حصہ بنا دیا ہے۔