دُنیا 104 سالہ خاتون کی اسکائی ڈائیونگ پر حیران

شکاگو: 104 سال کی ضعیف خاتون نے اسکائی ڈائیونگ کرکے دُنیا کو حیران کردیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق واکر کے سہارے چلنے والی 104 سالہ امریکی خاتون ڈورتھی ہوفنز نے شمالی الینوئے میں انسٹرکٹر کی مدد سے کامیابی سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی۔
امریکی ریاست شکاگو سے 140 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع اوٹاوا کے اسکائی ڈائیو شکاگو میں زمین پر اترنے کے بعد استقبال کے لیے آئے ہوئے ہجوم سے بات کرتے ہوئے ڈوروتھی ہوفنر نے کہا کہ نمبر صرف ایک عدد ہے۔
واضح رہے وہ اس سے قبل بھی اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔ انہوں نے پہلی بار 100 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کی تھی۔ انہوں نے اپنے واکر کو جہاز سے کچھ ہی فاصلے پر چھوڑا تھا۔ ہوفنز اب ہاٹ ایئر بیلون میں سوار ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

104 years old womanSkydivingWorld is Shocked