نیویارک: ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی بیوٹی ٹپس پر عملدرآمد کرنے والی خاتون کا چہرہ زخمی ہوگیا، اسپتال جاپہنچی۔
ریجینا کوئے نامی خاتون نے انسٹا پر اپنی دل خراش اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں اُنہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کا ذکر کیا ہے۔
ٹک ٹاک پر خواتین کو چہرے کے رواں دار بال صاف کرنے کی ترکیب دکھائی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، تاہم ریجینا کوئے نے جب اس کو آزمایا تو اُن کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا، جس کی وجہ سے انہیں اسپتال جانا پڑا۔ ریجینا کی جِلد حادثے کے بعد اب انہتائی حساس ہوچکی ہے۔
خاتون نے دوسرے صارفین کو متنبہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے خوبصورتی کے طریقوں کو آزمانے سے پہلے ہزار بار سوچیں، کیونکہ اسی روش نے انہیں اسپتال پہنچادیا ہے۔ جب اس نے ٹک ٹاک پر اسے آزمایا تو اسے اسپتال میں داخل کیا گیا۔
خیال رہے کہ رواں دار بال انتہائی چھوٹے بال ہوتے ہیں جو آپ کے جسم پر اُگتے ہیں، بالخصوص ہونٹ اور ناک کے درمیانی حصے پر۔ یہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔