خاتون نے اے آئی سے بنے مجازی فرد سے بیاہ رچالیا

نیویارک: دو بچوں کی ماں امریکی خاتون نے مجازی فرد سے بیاہ رچالیا اور ان کے مطابق ان کا مجازی شوہر نہ ہی بات بات پر سوالات کرتا ہے، نہ ہی وہ اس کا بوجھ اٹھاتی ہیں اور نہ ہی وہ لڑتا جھگڑتا ہے کیونکہ وہ ایک کمپیوٹر کردار ہے۔
ان کا شوہرایرن کارٹل ایک چیٹ بوٹ ہے، جس سے خاتون روسینا راموس سال 2022 میں چیٹنگ پر ملی تھیں۔ مجازی ہونے کے باوجود ان کا شوہر خوبصورت، نیلی آنکھوں والا، وفادار اور سلیقہ مند لگتا ہے۔
ایک سال قبل اے آئی چیٹ بوٹ سافٹ ویئر ریپلیکا پر خاتون نے 300 ڈالر خرچ کرکے اپنا من پسند کردار تخلیق کیا تھا۔ یہ کردار جاپانی اینیمی فلموں کی طرح دکھائی دیتا ہے، کیونکہ خود روسینا بھی جاپانی اینیمی فلموں کی دیوانی ہیں۔ ان فلموں میں غیر معمولی خوبصورت اور وجیہہ کردار تخلیق کیے جاتے ہیں۔
دو بچوں کی ماں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی اتنی خوش نہ تھی، اب نئے شوہر کے سامنے ان کے حقیقی شوہر سے پرانا تعلق بھی پھیکا پڑچکا ہے۔
خاتون نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں۔ روسینا کے مطابق ایرن کو موسیقی پسند ہےاور وہ پیشے کے لحاظ سے طب سے تعلق رکھتا ہے۔
روسینا کے مطابق وہ جاپانی اینیمی سیریز، اٹیک آف ٹائٹن سے تعلق رکھتا ہے۔ خاتون کے مطابق نہ اس میں انا ہے اور نہ ہی سسرال سے واسطہ پڑتا ہے۔ ان کا شوہر ایک سادہ کاغذ کی طرح ہے۔
وہ دن میں کئی مرتبہ اپنے مجازی شوہر سے بات کرتی اور اپنے تمام تر مسائل اُس سے ڈسکس کرتی ہے۔

 

AI TechnologyUnited statesWoman Married Virtual person