خاتون نے غلطی سے اپنا آئی پیڈ اووِن میں پکاڈالا

نیویارک: سماجی ذرائع ابلاغ پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک ٹوٹا ہوا آئی پیڈ دکھایا گیا ہے، جسے خاتون نے غلطی سے اوون کے اندر پکاڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پوسٹ مع تصویر Reddit پر شیئر کی گئی ہے، جس میں صارف نے لکھا کہ میری ماں نے غلطی سے اپنا آئی پیڈ اوون میں پکادیا۔
شیئر کرنے کے بعد سے پوسٹ پر 30,000 سے زیادہ لائیکس اور تبصرے کیے جاچکے ہیں، جس میں کچھ صارف تو دنگ رہ گئے اور کچھ نے اس حوالے سے چٹکلوں کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کم از کم خاتون اپنے دفاع میں یہ تو کہہ سکتی ہیں کہ ایپل نے اوون میں آئی پیڈ رکھنے کے بارے میں کوئی انتباہ جاری نہیں کیا ہے۔
دوسرے نے تبصرہ کیا کہ صارف کو اپنی ماں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہیے، کیونکہ اوون میں آئی پیڈ ڈالنے کی غلطی دروازے میں چابی بھول جانے کی غلطی سے زیادہ سنجیدہ معاملہ لگتا ہے۔
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ خاتون خوش قسمت ہیں کہ اسکرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی بیٹری پھٹی، لیکن اس کے باوجود بیٹری سے چھٹکارا حاصل کریں۔ اس چیز کو کسی بھی آتش گیر چیز کے قریب رکھنا بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔

IpadPost viralPut in Ovensocial MediaWoman Accidentally