ڈی آئی خان: پولیس نے اپنی سگی بھانجی کے ساتھ کورٹ میرج کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ماموں نے اپنی سگی بھانجی کو گھر سے بھگاکر کورٹ میرج کی، جس کی شکایت پر لڑکی کے ماموں کو تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
مقدمے کے مطابق 40 سالہ رشید نے اپنی سگی بھانجی شازیہ بی بی کے ساتھ کورٹ میں نکاح کیا، لڑکی کی عمر 17، 18 برس ہے جو 21 ستمبر سے اپنے گھر سے لاپتا تھی۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔