واشنگٹن: سُپرپاور امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی پہلی باضابطہ فروخت مکمل کرلی ہے اور تیل کی مزید فروخت آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم تیل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے جو وینزویلا تیل کے انفرا اسٹرکچر، بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار اور مائل ہیں۔
خیال رہے امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی، جس میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کیا گیا اور بعدازاں انہیں امریکی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔