امریکی قونصل جنرل نے اینڈواسکوپک سلیو گیسٹرو پلاسٹی کا آغاز کردیا

یہ جدید طریقہ علاج بوسٹن سائنٹیفک نے تیار کیا ہے، جو موٹاپے کا شکار لوگوں کیلئے اُمید کی کرن ہے

کراچی: امریکی قونصل جنرل چارلس گُڈمَن نے کراچی کے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ گیسٹرواینٹیرولوجی میں اینڈو اسکوپک اسلیو گیسٹرو پلاسٹی کے جدید طریقہ علاج کا آغاز کردیا۔ یہ طریقہ علاج بوسٹن سائنٹیفک نے تیار کیا ہے، جو امریکا کی صفِ اول کی عالمی ہیلتھ کیئرکمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ نسبتاً آرام دہ، یہ طریقہ علاج، موٹاپے سے متاثرہ مریضوں کے لیے نئی امید کا باعث ہے۔


سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ گیسٹرو اینٹیرولوجی کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا، یہ طریقہ علاج پاکستان کے شعبۂ صحت میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑے عوامی صحت کے مسئلے، یعنی موٹاپے اور اس سے جُڑی بیماریوں سے نجات فراہم کرتا ہے۔


اس تقریب میں جدید و بے مثال امریکی طبی تخلیق کو اجاگر کیا گیا، جس سے امریکا کے عالمی صحت کی بہتری اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کرنے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔ قونصل جنرل گُڈمَن نے امریکی کمپنیوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا جو موٹاپے اور اس سے جُڑی بیماریوں جیسے عوامی صحت کے بڑے مسائل سے نمٹنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا: اینڈو اسکوپک اسلیو گیسٹروپلاسٹی کا آغازاس بات کی ایک روشن مثال ہے کہ امریکی نئی پیش رفت دنیا بھر میں علاج کے تفتیش و نتائج کو کس طرح بہتر بنارہی ہے۔

بوسٹن سائنٹیفک اور سئیگ کا یہ تعاون امریکا اور پاکستان کی مضبوط شراکت داری کو ظاہر کرتا ہے، جو موٹاپے، ذیابیطس اور دل کی بیماری کے علاج کے لیے جدید طبی ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے۔ ہم مل کر سندھ بشمول پاکستان کے عوام کو زندگی بدلنے والے علاج تک پہنچ کو ممکن بنارہے ہیں۔
امریکی مہارت اور جدت عالمی سطح پر کلیدی مسائل سے نمٹنے اور زندگیوں کو بدلنے والی شراکت داری کے ذریعے باہمی سلامتی، تحفظ اور خوشحالی کو مزید تقویت دیتی ہے۔


پاکستان میں 65 سے زائد امریکی کمپنیاں، جن میں کئی فارچون 500 اور بلیو چپ ادارے شامل ہیں، اپنی دیرپا موجودگی کے ساتھ دہائیوں سے یہاں کام کررہی ہیں۔ بوسٹن سائنٹیفک اور سئیگ کے درمیان یہ تعاون اسی روایت کو مزید مستحکم کرتا ہے، جو عام آدمی کی تک رسائی اور اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ ہدف کو آگے بڑھاتا ہے اور طبی جدت اور عوامی صحت میں تعلقات کو مزید گہرا کرتا ہے۔

Charles GoodmanSindh Institute of Advanced GastroenterologyUS Consul General Karachiاینڈو اسکوپک اسلیو گیسٹرو پلاسٹی