کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل سے شہر قائد کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی کردی، پیر کو کم سے کم پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے کئی روز سے جاری سردی کی لہر میں کمی جبکہ شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 15 سے 17 اور زیادہ سے زیادہ 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، اس دوران رات سرد جبکہ صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔ اگلے دوروز کے دوران شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
پیر کو شہر کا کم سے کم پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔