پنشن کیلئے گونگی بننے والی خاتون کا بھانڈا 16 سال بعد پھوٹ گیا

میڈرڈ: 16 سال گونگی کا ڈرامہ رچا کر معذوری پنشن وصول کرنے والی خاتون کا بھانڈا پھوٹ گیا، وہ بالآخر ایک نجی جاسوس کے ذریعے پکڑی گئی۔
2003 میں اسپین کے شہر اندلس میں ایک سپر مارکیٹ میں کام کرنے والی خاتون پر ایک گاہک نے حملہ کیا اور اس تکلیف دہ واقعے کے بعد خاتون میں پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی اور خاتون کو بولنے کی صلاحیت سے محروم قرار اور پنشن کا حق دار ٹھہرایا گیا۔
تاہم خاتون کچھ عرصے بعد صدمے سے نکلنے کے بعد بولنے کے قابل ہوگئی تھیں لیکن انہوں نے اسے پنشن کی وجہ سے چھپائے رکھا۔
لیکن چونکہ یہ واقعہ دوران ملازمت پیش آیا تھا، اس لیے انشورنس کمپنی نے کیس کا جائزہ دوبارہ لیا اور کچھ بے ضابطگیاں پائیں۔ اس کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
کچھ سال پہلے کمپنی نے ایک پرائیویٹ جاسوس کی خدمات حاصل کیں جس نے دریافت کیا کہ عورت عام طور پر بولتی ہے لیکن اپنی معذوری کی ادائیگیوں کو کیش کرتی رہی ہے۔

 

DramaDumbnessPensionRevealed After 16 Years