ریاست پوری طاقت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ضلع سبّی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق واقعہ میں شہید ہونے والے پانچ ایف سی اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ریاست پوری طاقت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نے ملکی سلامتی اور حفاظت کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

سبی دھماکاشیخ رشید احمد