اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 دسمبر کو ہوگا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 دسمبر کو کرے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 دسمبر بروز منگل کو اسٹیٹ بینک پاکستان کراچی میں ہوگا، مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کرے گی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے 12 دسمبر کو ہی پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کردیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ممکنہ طور پر شرح سود میں کمی کا اعلان متوقع ہے جب کہ شرح سود میں 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کم ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت ملک میں شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔

 

Announce on TuesdayMonitory PolicyState Bank of Pakistan