سندھ حکومت گُل پلازہ اَزسرنو تعمیر کرے گی، متاثرین کیلئے عارضی جگہیں منتخب

کراچی: سندھ حکومت نے آگ سے متاثرہ گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی تعمیر کرے گی، کثیر المنزلہ گل پلازہ کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دکانیں الاٹیز کو دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گل پلازہ کی تعمیر کے لیے ماہرین تعمیرات سے مدد حاصل کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر تک کاروبار کی عارضی جگہ دی جائے گی۔ سندھ حکومت نے گل پلازہ متاثرین کے عارضی کاروبار کے لیے 3 جگہیں منتخب کرلیں۔

affected people BusinessGul Plazareconstructsindh govttemporary locations have been selected