پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہوگئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 584 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید391 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار142ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 38ہزار524کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.01 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار52، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار926، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار631،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار249، بلوچستان میں 33 ہزار383، آزاد کشمیر میں 34 ہزار501 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار400 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 967افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار599، خیبرپختونخوا 5 ہزار786، اسلام آباد 947، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

The rate of positive cases of corona in Pakistan has reached one percent