کراچی: محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے بڑے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی ہے۔ آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ قریب ہے شہری احتیاط کا دامن نا چھوڑیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 14 اور 15 جولائی کو 90 میں سے 83 نمونے ڈیلٹا ویرئنٹ کے پائے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے سے شہر میں روزانہ درجنوں آپریشنز ملتوی کئے جا رہے ہیں۔ ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے کراچی کے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 58 ہزار 176 ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں 5 ہزار 737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں