معروف ادیب اقبال خورشید کے ناول گرد کا طوفان” کے ہندی ترجمے کی اشاعت

کراچی: معروف ادیب اور صحافی اقبال خورشید کے ناول "گرد کے طوفان” کا ہندی ترجمہ شایع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو ہزار سترہ میں شایع ہونے والے اقبال خورشید کے ناول "گرد کا طوفان” کو ہندی روپ دے دیا گیا، یہ ترجمہ لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے محمد طارق کی کاوش ہے، جو ہندوستان کی معتبر ادبی ویب سائٹ نوٹنل notnul کے لیے کیا گیا ہے۔

کراچی کی لہو رنگ سیاست کے موضوع پر مبنی اپنی اشاعت کے وقت سنجیدہ حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ ناقدین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے ہندی ترجمے سے قارئین کی تعداد مِں اضافہ ہوگا۔


یہ ناول کراچی کے پس منظر میں دوستی، دغا بازی، تشدد اور انتشار کی کہانی بیان کرتا ہے۔ یہ ناول پہلی بار "تکون کی چوتھی جہت” کے ٹائٹل کے تحت شایع ہوا تھا اور یو بی ایل لٹریری ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ ٹھہرایا گیا تھا۔ یہ اس کتاب کا چھٹا ایڈیشن ہے۔