وزیراعظم نے پٹرولیم نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آئندہ پندرہ روز کے لیے موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کے پیر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے 16 نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقراررہیں گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا بوجھ حکومت سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ذرائع سے برداشت کرے گی۔

The Prime Minister rejected the proposal to increase petroleum prices