اسلام آباد: وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزرا سمیت عسکری حکام بھی شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، اجلاس میں مشاورت کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے.
واضح رہے کہ طالبان جلال آباد اور مزار شریف کو فتح کرنے کے بعد کابل کو بھی فتح کرلیا ہے جب کہ ترجمان طالبان نےجنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد نئی حکومت کی تشکیل کی جائے گی .