اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا۔
وفاقی وزرا، مشیر اور صوبائی حکام وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پیٹرول مہنگا ہونے سے قیمتوں پر اثر کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی حکام بھی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے