اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع، اس حوالے سے آئندہ ماہ بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
حکام نے کہا کہ یکم اکتوبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی ہوسکتی ہے جب کہ ڈیزل 9 روپے 17 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا اور پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے سے زائد کی بڑھوتری کی گئی۔