اسلام آباد: عوام کے لیے اچھی خبر، بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
پٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ ہے جب کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر تک امپورٹیڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سے کم قیمتیں لاگو ہوں گی۔
پٹرولیم انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی طور پر آسکتی ہے۔