پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کا اندیشہ

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل قیمت میں بڑھوتری کے باعث پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پھر بڑے اضافے کا اندیشہ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔

اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے 30 ستمبر تک کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔

اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

 

DieselograPakistanPetrolPetroleum Product Rising PricesRate Big IncreaseSummary Ready