اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، اگلے ماہ سے پٹرول 7 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکسوں کی بنیاد پر پٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 14 روپے فی لیٹر تک کم ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی زیرو ہے تاہم پٹرول پر لیوی 37 روپے 50 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے۔
وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔