اسلام آباد: پاکستان میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کرے گا۔
دھیان رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہوچکی ہے، تاہم ملک میں نگراں سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمے داریاں نبھارہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔