صدر مملکت نے طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کر دیا

انقرہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مغربی اور افغان حکام کی جانب سے طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کر دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں مذاکرات ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کا ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی اہمیت ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں جبکہ افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کی حکومت ہونی چاہیے اور افغان عوام کی مرضی کی حکومت کی حمایت کریں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ افغان عوام نے طالبان کو خوش آمدید کہا ہے۔ پاکستان اور ترکی کا کئی معاملات پر یکساں مؤقف ہے جبکہ پاکستان اور ترکی میں افغانستان میں جاری صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی طرح خون ریزی نہیں ہونی چاہیے اور میں نہیں سمجھتا کہ افغانستان میں خواتین کے ساتھ امیتازی سلوک ہو گا۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پر عالمی برادری کو آگاہ کر رہا ہے

The president denied supporting the Taliban