کراچی: مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں آج کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کا زیادہ تر رخ وسطی، بالائی سندھ اور بلوچستان کی جانب ہورہا ہے جس کی وجہ سے کراچی اور زیریں سندھ کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان قریباً ختم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے، شہر کے شمال میں ہلکی بارش کا آغاز ہوگیا ہے اور ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، شکارپور، گھوٹکی اور سکھر میں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ 19 اگست کی صبح تک سسٹم سندھ پر اثرانداز رہ سکتا ہے۔