اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جولائی سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز تیار کرلی گئی، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔
وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔