وزیراعظم شہباز اور روسی صدر پوتن کے درمیان آج ملاقات کا امکان

دوشنبے: وزیراعظم شہباز شریف دوشنبے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانا روانہ ہوگئے، جہاں ان کی روسی صدر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آستانا میں ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس کے موقع پر اس میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم کی آج روسی صدر پوتن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
اس کے علاوہ آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان سہ فریقی بات چیت کا دور ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے جب کہ آج قازقستان کے صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

Meet Expected TodayPakistani Prime MinisterPutinRussian presidentShehbaz Sharif