کراچی: عوام کے لیے خوش خبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 16 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا بتانا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں قریباً 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
او ایم سیز ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے لیٹر کمی کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمت کا اندازہ 13 اور 14 جون کی عالمی قیمت کے تحت اوگرا کرے گی۔
واضح رہے کہ پچھلے دو ماہ سے مسلسل پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہورہی ہے۔