اسلام آباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کی آج وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بھی ملاقات میں شامل ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی آج شام وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے دورۂ پاکستان کی منسوخی کے حوالے سے تفصیلات بتائیں گے۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی نئی حکمتِ عملی کے بارے میں بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کرِیں گے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے ملتوی ہونے کے بعد کھلاڑی شدید مایوسی کا شکار ہیں، وزیرِ اعظم پاکستانی اسکواڈ سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بھی بڑھائیں گے