پاک بھارت لڑائی ایٹمی جنگ بن سکتی تھی، 10 طیارے گرے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں 10 طیارے گرائے گئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو بے وقوف ہوگا۔
پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 10 طیارے گرائے جاچکے تھے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ بن سکتی تھی، دونوں ممالک ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن ٹیرف سے جنگ روکی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری رائے میں وہ واقعی شدید لڑائی لڑرہے تھے۔

Donald trumpMay 2025Pak India WarUS President