عمران خان کی گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف 100 سے زائد کیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
عدالت نے عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی۔

ExtendedImran KhanPrevent the arrest Imran KhanPTI Chairman