ڈھاکا: پچھلے ہفتوں شیخ حسینہ واجد کی بنگلادیشی حکومت کا خاتمہ ہوا، تب سے اب تک اُن کے خلاف قتل کے مقدمات کی تعداد 100 تک جاپہنچی ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی رہنما حسینہ واجد کے خلاف 5 اگست کو استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہونے کے بعد سے قتل کے 100 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
یہ مقدمات طلبا تحریک کے دوران 16 جولائی سے 5 اگست کے درمیان پولیس اور عوامی لیگ کے کارکنوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کی طرف سے درج کرائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ 5 اگست کو طلبا کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید دباؤ کے پیش نظر استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔