متحدہ عرب امارات کا اگلا خلائی مشن ‘وینس’ روانہ ہو گا

‘مشن ہوپ’ کی کامیابی کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے اگلے خلائی مشن کا اعلان کر دیا جس کا ہدف وینس ہو گا۔ مریخ اور مشتری کے درمیان سیارچوں کی بیلٹ کی تحقیق کرنے سے پہلے امارات وینس کا مشن مککل کرے گا۔
سیارچوں کا خصوصی مشن 2028 میں لانچ کیا جائے گا، جو 2030 تک مریخ اور مشتری کے درمیان پہنچے گا، اور سیارچے پر لینڈ کرے گا، اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو متحدہ عرب امارات یہ کارنامہ انجام دینے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔
یہ 5 اعشایہ 2 بلین میل اور 5 سال پر مشتمل وقت پر مبنی طویل مشن ہو گا۔ تاہم اس پر کتنی لاگت آئے گی اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔
مشن کا بنیادی ہدف مریخ اور مشتری کے درمیان سیارچوں کی پٹی کی کھوج کرنا ہو گا ، جو زمین پر کئی طریقوں سے اثر اندازہوتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ ان کی نظریں ستاروں پر ہیں کیونکہ ہمارے ترقی اور ترقی کے سفر کی کوئی حد نہیں۔
فروری میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے مریخ کے مدار میں بھیجے جانے والے خلائی مشن ہوپ نے پہلی تصویر بھیج دی تھی۔
متحدہ عرب امارات کا یہ خلائی مشن ہوپ 6 ماہ کے طویل خلائی سفر کے بعد کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ خلائی مشن ہوپ نے اس وقت تصویرلی جب وہ مریخ کے مدار میں داخل ہو رہا تھا۔
خبر رساں ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کی قومی اسپیس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ تصویر مریخ کی سطح سے 24 ہزار 700 کلومیٹر بلندی سے لی گئی۔
متحدہ عرب امارات کے مطابق ‘ہوپ’ مشن سیارے کے ماحول اور اس کی تہوں کی مکمل تصویر فراہم کرنے والی پہلی تحقیق تھی

The next space mission to the United Arab Emiratesthe-next-space-mission-to-the-united-arab-emirates-venice-will-departVenicewill depart