صوبہ بلوچستان کی 14 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کی 14 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ صوبائی وزرا کے قلمدانوں کا نوٹی فکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔
صوبہ بلوچستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برادری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر سید ظہوراحمد آغا نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔
صوبائی کابینہ کے اراکین کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں سردارصالح بھوتانی، ظہور احمد بلیدی، سردار عبدالرحمان کیتھران، نوابزادہ طارق مگسی، نور محمد دمڑ، اکبر آسکانی، سکندر عمرانی، عبدالخالق ہزارہ، زمرک اچکزئی اور محمد خان لہڑی شامل ہیں۔
احسان شاہ، نصیب اللہ مری، مبین خان خلجی اور میراسداللہ بلوچ نے بھی صوبائی وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی وزرا کے قلمدانوں کا نوٹی فکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا

The new 14-member cabinet of Balochistan province has been sworn in