نیشنل یوتھ اسمبلی نے نوجوانوں کے لیے جامعات کے چیپٹر کو فعال کردیا

کراچی: نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ نے نوجوانون کے لیے یونیورسٹیز کے چیپٹر کو فعال کردیا ہے۔
گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ دانیال جیلانی کا کہنا ہے کہ کراچی کی قریبا پچاس جامعات میں یوتھ ایمبیسڈر مقرر کیے گئے ہیں۔ جامعات میں نوجوانوں کے لیے غیر نصابی، تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
دانیال جیلانی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں سندھ کی تمام جامعات اور کالجز میں بھی یوتھ ایمبیسڈر مقرر کیے جائیں گے۔ نیشنل یوتھ اسمبلی کا مقصد نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مستقبل کے معماروں کو اس طرز پر تیار کرنا ہے کہ وہ آگے جا کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ نیشنل یوتھ اسمبلی نوجوانوں میں سیاست کے رحجان کو بڑھانے کے لیے بھی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔

Danyal JilanikarachiNational Youth AssemblySindh